وزیر اطلاعات سندھ سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافر کے وفد کی ملاقات

May 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پیپ) کےایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر پیپ محمد جمیل کر رہے تھے۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے نائب صدر سعید لاشاری ، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صدیقی ، خازن اعجاز کورائی ، ارکان محمد سلطان اور سلطان چاکی شامل تھے ۔ صوبائی وزیرنے سالانہ گرانٹ 10 لاکھ سے بڑھاکر 25لاکھ روپے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔