مختلف سیشنز ڈویژنز میں سول و ماتحت عدالتوں کی گرمیوں کی چھٹیاں ری شیڈول

May 25, 2022

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیوں کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مختلف سیشنز ڈویڑنز میں سول و ماتحت عدالتوں کے لیے یکم جولائی 2022 تا 31 جولائی 2022 سے ہونے والی گرمیوں کی چھٹیاں ری شیڈول کر دی ہیں۔سیشن ڈویژنز لسبیلہ اور آواران کے لیے اب یہ چھٹیاں یکم جون 2022 تا 31 جون 2022، سیشن ڈویژنز نوشکی اور دالبندین کے لیے 18 جولائی 2022 تا 18اگست 2022 جبکہ ڈیرہ بگٹی کے لیے یہ 15 جولائی 2022 تا 15 اگست ہونگی۔