مختلف علاقوں سے 31 ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

May 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کےدوران 31 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، 2425 گرام چرس، 400 گرام بھنگ ،4 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ حسینہ بی بی سے 150 لیٹر شراب، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم رانا رضوان سے 400 گرام بھنگ، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم نوید سے 1120 گرام چرس، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم حسنین سے 10 لیٹر شراب، ملزم سانول سے 96 بوتل شراب، ملزم ناصر عباس سے 168 بوتل شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اظہار سے 1045 گرام چرس اور پولیس تھانہ الپہ نے ملزم عامر علی سے 160 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں محمد یار ، طیب ، دائود احمد اور ثقلین کو گرفتار کیا ۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے آکڑہ جوا کی پرچیاں فروخت کرنے کے الزام میں شہزاد کو گرفتار کیا۔ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان سہیل قریشی، ذیشان، علی اور ولید کو میرج ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد رفیق، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان غلام فرید اور خادم حسین، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم محمد وقار، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان محمد اصغر اور ناصر علی کو تیز رفتاری اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔