پاک اٹالین برن یونٹ میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

May 25, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاک اٹالین برن یونٹ میں جھلسنے والے مریض بچوں کے لئے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ڈین، انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور ڈاکٹر بلال سعید سمیت دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں جلے ہوئے بچوں کے لئے داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے بعد وہاں دستیاب طبی سہولیات تفصیلی جائزہ لیا گیا، وائس چانسلر نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور ریفرل سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں نشتر برن یونٹ میں بچوں کے لئے نئے یونٹ کے قیام کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔