سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ریسکیو1122 آفس میں ٹریفک آگاہی سیمینار

May 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ریسکیو1122مین آفس میں ٹریفک آگاہی سیمینار ہوا ، جس میں ٹریفک آفیسر سرکل سٹی رانا محمد احسان نے بھی شرکت کی، 1122کے ملازمین کو ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک قوانین بارے لیکچر دیا گیا۔ ملازمین کو ون وے کی خلاف ورزی، ہیلمٹ کی افادیت اور تیز رفتاری کے نقصانات بارے بریف کیا گیا۔