مریم نواز کے بارے میں نامناسب الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، آصف نسیم

May 26, 2022

بریڈفورڈ(زاہد مرزا) بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر اور پاکستان پیپلزپارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے بارے میں عمران خان کی طرف سے نا مناسب الفاظ سے سر شرم سے جھک گئے ہیں، آصف نسیم راٹھور نےکہاکہ ہم تو ایسے نبیﷺ کے ماننے والے ہیں جنہوں نے عورت کے مقام اور عزت و توقیر کا سبق دیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان گندے اخلاق کے ساتھ پاکستان کو نیا پاکستان اور ریاست مدینہ بنانے کے جھوٹے دعوے کرتا رہا ، انہوں نے وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔