عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں امیرافراد کا احتجاج

May 26, 2022

ڈیووس(جنگ نیوز)سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران پہلی بار امیر افراد کے ایک گروپ نے اس اجلاس کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے حکومتوں سے خود پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کیا جاسکے۔یہ غیرممکنہ احتجاج کرنے والے گروپ نے خود کو محب الوطن لکھ پتی قرار دیتے ہوئے فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ امیر طبقے پر نئے ٹیکسوں کا فوری نفاذ کریں۔