عمر گل افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر

May 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرعمر گلکو باضابطہ طور پر اپنابولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔عمر گل کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔بیٹنگ کوچ یونس خان کے بارے میں افغان بورڈ نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔افغان کرکٹ ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز ہے جس کا آغاز چار جون سے ہوگا۔