عمران نیازی ملک میں انارکی اور انتشار چاہتے ہیں، حمزہ شہباز

May 26, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ عمران نیازی ملک میں انارکی اور انتشار چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار کے گھر سے اسلحہ برآمدگی سے عمران خان اوران کے حواریوں کے عزائم واضح ہو گئے ہیں۔ یہ آزادی مارچ نہیں خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی ہے، عمران نے20لاکھ بندےلانےتھے،یوٹرن لیکر دھرنےسے جلسے پر آگئے، اس سےبھی بھاگیں گے، ایک بیان میں وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ کل ایک کانسٹیبل کو گولی مار کر5بچوں کو یتیم اور ریاستی رٹ کو چیلنج کیا گیا، ایک ایٹمی قوت والے ملک میں ایسی انارکی کی منصوبہ بندی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کمال احمد کے قتل اور اسلحہ برآمدگی سے ان کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ عمران نیازی تم گلی محلوں میں خون اور لاشیں گرا کر اقتدار کے خواب مت دیکھو۔