عمران خان کا دعویٰ تھا 10 لاکھ لوگ نکالوں گا، 10ہزار بھی نہیں نکلے، ن لیگ

May 26, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن)نےدعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ فیل ہو گیاہے ، لوگوں نے اسے مسترد کر دیا ہے، سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ میں دس لاکھ سے زائد لوگوں کےساتھ نکلنے کا کہا مگر دس ہزار لوگ بھی نہیں نکلے، رکاوٹیں عمران کے لئے نہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کھڑی کی گئی ہیں ،لوگ عمران کے فتنے کے ساتھ مزید کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں، یہ احتساب کے عمل سے بچنا چاہتا ہے،لانگ مارچ کا مقصد ہے این آر او لینا ہے،مگر اسے اب این آر او نہیں ملے گا، عمران کی وجہ سے ڈالر پھسلا اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، سازش عمران خان کی شکل میں کی جارہی ہے۔