FIA میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی تحقیقات کیلئے نیا سرکل قائم

May 26, 2022

کراچی ( اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں گزشتہ روز ایک نئی سرکل کا قیام عمل میں آیا جس کے لیے افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور عملے کے بیٹھنے کی جگہ کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر عبدالقادر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے پاکستان آئیگی اور منی لانڈرنگ اور ٹیئرر فائسنگ کے حوالے سے مختلف اداروں کا دورہ کرکے ان کی کارکردگی پر رپورٹس لے گی۔کیوں کہ ایف آئی اے واحد تحقیقاتی ادارہ ہے جو مذکورہ معاملات پر تحقیقات کرتی ہے لہذٰا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے میں ایک نیا سرکل اینٹی منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ ٹیئرر فائسنگ (CFT /AML) قائم کیا جائے۔مذکورہ سرکل کے لئے لیے 16 کمرے مختص کر دیئے گئے ہیں۔نئے سرکل کے لیے افسران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔