اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب رانااشرف کی اچانک طبیعت خراب، نشتر ہسپتال منتقل

May 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب رانا اشرف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی، جس پر انہیں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیااے آئی جی رانا اشرف گھر میں موجود تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگی جس پر انہیں ہسپتال لایا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کا بلڈ پریشر کافی کم تھا، فوری طور پر ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع پر اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب عمران شوکت و دیگر پولیس افسران بھی نشتر ہسپتال پہنچ گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔