ایس ای میپکو آپریشن سرکل وہاڑی کی آن لائن کھلی کچہری

May 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی ساجد حسین گوندل نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے آن لائن کھلی کچہری لگائی جس میں 8 صارفین نے شکایات درج کروائیں،انہوں نے سرکل کے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ ممکن بنایاجائے، دفاتر اور آن لائن درج ہونے والی شکایات کے ازالے تک صارفین سے رابطہ میں رہا جائے، ایس ڈی اوز اور ایکسین متعلقہ شکایات مراکز میں درج ہونے والی شکایات کے رجسٹر اور فہرستوں کی چیکنگ کریں۔