امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے عطیات خون کیمپوں کا انعقاد

May 26, 2022

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئرفاؤنڈیشن ہیماٹالوجی سروسز کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے ماڈرن کالج دیولے میں پرنسپل محمد نعیم ،حجرہ عدنان خان توتانوبانڈہ میں تنظیم نوجوانان ،خوازہ خیلہ بازار میں سید علی شاہ کے تعاون سے ،اوڈیگرام میں حجرہ ظفرالحق، لالوبانڈہ میں حجرہ محمد جاوید میں بلڈکیمپ لگائے گئے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او اعجاز عالم،امجد اقبال ،میڈیکل ٹیکنیشن شمیر خان اور معاون سلیمان خان شامل تھے کو علاقہ کے معززین کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنیوالے طلباءاور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بلڈ ڈونرز کی وجہ سے امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگی کا چراغ روشن ہے ، خون کے عطیات دینے میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان بچوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔