عالمی برادری یاسین ملک کو بھارتی جبر سے آزادی دلائے‘دردانہ صدیقی

May 26, 2022

پشاور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عنایت امین ، ناظمہ صوبہ بلقیس مراد اور ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر نے تحریکِ آزادی کشمیر کے سرگرم کارکن اور راہنما یاسین ملک پر طویل عرصے سے عرصہ حیات تنگ کیے رکھنے، اور اب سزا د یئے جانے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردِ مجاہد یٰسین دنیا بھر کے حریت پسندوں کیلئے ایک تابندہ اور روشن ستارہ ہیں، وہ غازی سید علی گیلانی کے راستے کے سپاہی ہیں، بھارت جب اپنے جبر کے ذریعے انہیں دبانے جھکانے میں ناکام ہوگیا تو اب عدالت کے ذریعے انتقام کی راہ ہموار کر رہا ہے، عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اس معاملے میں حکومت پاکستان کی غیر سنجیدگی اور بنیادی معلومات سے لاعلمی انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفارتی محاذ فی الفور گرم کیا جائے اور عالمی برادری کو بیدار کرکے یاسین ملک کو بھارتی جبر سے آزادی دلائی جائے۔