یاسین ملک کی سزا جابرانہ اورغیرمنصفانہ فیصلہ ہے،مذہبی وسیاسی رہنما

May 26, 2022

لاہور(خبرنگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے حریت راہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو اس غیر منصفانہ اور جابرانہ فیصلہ کا نوٹس لینا چاہیے بھارتی عدالت کا یہ اقدام انسانی وسیاسی حقوق کی خلاف ورزی ہے اسلا می جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیراحمدظہیر نے کہا کہ یاسین ملک کو بھارت میں دی جانیوالی سزا کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے صدر اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ میاں غلام شبیر قادری نےکہا ہے کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کی سزا کو کالعدم قرار دے انجمن تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے بھارتی حکومت اورپٹیالہ ہاؤس کورٹ دہلی کے متعصبانہ اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔