جیل چورنگی روڈ پرسیوریج اوور فلو، بدترین ٹریفک جام

May 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جیل چورنگی روڈ پرسیوریج اوور فلو ہونے کے باعث بدھ کو یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک شدید جام رہا واٹر بورڈ نے دعوی کیا کہ سڑک سے پانی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبلیونیورسٹی روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ کے سنگم پر جیل چورنگی کے قریب واٹر بورڈ کی سیوریج لائن ڈمپر دھنس جانے کے سبب پھٹی تھی، اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ حکام نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ،چیف انجینئر سیوریج واٹر بورڈ آفتاب عالم چانڈیو کے مطابق جیل چورنگی روڈ پر اوور فلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ گٹر لائن کا مرمتی کام جاری ہے جو دو روز میں مکمل ہوگا۔