سعودی عرب، غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی کا نفاذ شروع

May 27, 2022

مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) عمرہ یا حج اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی کا نفاذ جمعرات سے شروع ہوگیا ہے۔محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر شہر مقدس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کو واپس کردیا جائے گا،صرف ان غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس عمرہ یا حج اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں سے جاری ہونے والا اجازت نامہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ سے جاری شدہ ہے۔