عمران خان کی 6 دن کی مہلت فیس سیونگ ہے، شیری رحمٰن

May 27, 2022

کراچی(مانیٹرنگ نیوز، خبرایجنسی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے عمران خان کی 6دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا۔ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دے کر عمران خان نے توہین عدالت کی، وہ آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گرین بیلٹ میں آگ لگائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کے دعویداروں کے ساتھ صرف چند ہزار فسادی تھے۔