• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا کے قتل کیس میں والد اور ماموں کو عمر قید کی سزا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)عدالت نے 14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا انوار کے قتل میں ملوث والد اور ماموں کو عمر قید کی سزا سنادی،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ (دس) شاہد جاوید نے جنوری 2025میں کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں قتل ہونیوالی 14سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا انوارکے قتل میں ملوث مقتولہ کے والد انوار الحق راجپوت اور ماموں محمد طیب بھٹی کو عمر قید کےساتھ ساتھ دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔پولیس کے مطابق چودہ سالہ حرا انوار کو جنوری 2025 میں کوئٹہ کے علاقے بلوچی سٹریٹ میں گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، واقعے کے فوراً بعد مقتولہ کے والد انوار الحق راجپوت نے خود گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔انہوں نے پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تھے، تاہم وہ اپنے بھائی کا موبائل فون واپس دینے کے لیے دوبارہ گھر کے اندر چلے گئے اور اسی دوران باہر فائرنگ ہو گئی۔

ملک بھر سے سے مزید