• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب؛ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، 600 ملین ریکور 300 متاثرین کی داد رسی

اسلام آباد (عاصم جاوید)نجی ہاوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں نیب نے 600 ملین ریکور کرلئے ،300متاثرین کی داد رسی کی ، متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں نیب اسلام آباد/راولپنڈی میں ریکور شدہ رقوم کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈی جی نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے کی، جنہوں نے متاثرین میں ریکور کی گئی رقوم کے چیک سور پلا ٹس تقسیم کئے۔ ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد/راولپنڈی کی مسلسل قانونی کارروائیوں، مؤثر پیروی اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مستقل رابطے کے نتیجے میں سوسائٹی ڈویلپر کو متاثرین کے واجبات کی ادائیگی اور کلیمز کے تصفیے کے لئے اقدامات کرنا پڑے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد متاثرین کے دعوے نمٹائے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 60 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید