کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز کی انتظامیہ نے اپنے مزید اراضی لیز پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈویژنل سپرانٹینڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہور میں بادامی باغ کے اطراف 81 گودام 10 برس کی لیز پر نیلام کئے جائیں گے۔