کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی ۔شریک ملزمان کی مقدمہ سے نام خارج کرنے اور کال ریکارڈ کی درخواستوں کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔ اس موقع پر سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزمان کا نام مقدمہ سے خارج نہیں کیا جا سکتا، مقدمہ سے نام خارج کرنے کی درخواست ریمانڈ کے وقت لگائی جا سکتی ہے، ملزمان کی درخواست ضمانت بھی سیشن عدالت مسترد کرچکی ہے۔