کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ملتان سے سعودی دارالحکومت ریاض کی پرواز پرواز پی کے 765کو فنی خرابی پر کراچی اتارا گیا۔ طیارہ بدل کر مسافر ساڑھے 4 گھنٹے بعد منزل کیلئے روانہ کیے گئے۔ حکام کے مطابق پرواز مقررہ وقت صبح 8 بجے ملتان سے ریاض کیلئے روانہ ہوئی۔ لاڑکانہ کے قریب ایئر بس اے 320 طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی ہوئی۔