نئے پاکستان کے بعد عمران کی حقیقی آزادی فلم بھی ناکام ہوگئی، ضیاء عباس

May 27, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے بعد عمران خان کی حقیقی آزادی فلم بھی ناکام ہوگئی،پی ٹی آئی اور عمران حکومت کی ناکامی کے ذمے دار ان کے نا اہل مشیر ہیں ، اب عمران حقیقی سیاست کرنے کی عادت ڈالیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ عمران خان موجودہ قومی اسمبلی میں واپس آکر اپوزیشن میں رہنے اور ایوان میں حکومت پر مثبت تنقید کی سیاست سیکھ کر مستقبل کے انتخابات کی تیاری کریں۔