جما عت اسلامی خواتین رہنماؤں کی ملک سے ملاقات، بھارتی اقدامات کی مذمت

May 27, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی رہنماسابق ایم این اے عائشہ سید ، وائس پریزیڈنٹ جماعت اسلامی شمالی پنجاب نزہت بھٹی، رخسانہ غضنفر اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی سے انکے گھر جاکر ملاقات کی ۔اس موقع پر عائشہ سید نے کہا کہ یٰسین ملک پر ناجائز مقدمے کے ذریعے دی جانے والی عمر قید کی سزا نے بھارتی حکومت کی سیاسی دہشت گردی کو عیاں کردیاہے۔بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے ۔