نہم کے امتحانات آج شیٹ کے مطابق ہونگے

May 27, 2022

راولپنڈی( خصوی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام ہونے وا لا امتحان نہم سالانہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 27 مئی جمعہ کو ہو گا۔تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں بروقت پہنج جائیں تا کہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کسی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانا ت کے فون نمبر 0515450917-18پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔