مونکی پاکس، ہسپتالوں کوسر ویلنس نظام بہتر بنانے کی ہدایت

May 27, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مونکی پاکس کے متعلق قومی ادارہ صحت کے الرٹ کے بعد ڈی سی اسلام آباد نے تمام ہسپتالوںCHE اور DHO آفس کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ عوام سے اس بارے میں اپیل ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔ یہ وائرس COVID-19سے مختلف طریقے سے پھیلتا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ مونکی پاکس ایک نایاب وائرل زونوٹک بیماری ہے جو مونکی پاکس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بیماری متاثرہ جانوروں، انسانوں یا وائرس سے آلودہ مواد سے رابطے کے ذریعے پھیل سکتی ہے۔ یہ وائرس ٹوٹی ہوئی جلد، سانس کی نالی یا آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ اس ضمن میں تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سروالنس کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ایسے کسی بھی کیس کو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے تاکہ روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔