800سیل پوائنٹس پر آٹے کی سپلائی جاری ، سڑکوں کی مرمت کی ہدایت

May 27, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لاہور شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری ہے اور شہر کے تقریباً 800 سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی سپلائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے 62100 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں اور 20 کلو آٹے کے 105045 تھیلے دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہے ، مزید برآ ں ڈی سی نے بھاٹی گیٹ، موچی گیٹ، برانڈرتھ روڈ اور شاہی قلعہ کادورہ کیا۔ سی سی او ایم سی ایل سید علی بخاری اور دیگر افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ مین بھاٹی گیٹ سے قائم تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کیں اور فٹ پاتھ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری تعمیر و مرمت کرنے کی ہدایت کی ، بیوٹیفیکیشن آف لاہور کے تحت مال روڈ(ہائیکورٹ ایریا) کا دورہ کیا ، ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے جاری ترقیاتی کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔