کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کتاب میلے کا آخری روز

May 27, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کتاب میلہ ختم ہوگیا۔ مہمان خصوصی سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر محمود علی ملک اور وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم تھے جبکہ گیسٹ آف آنر پاک آرمی سے جنرل شہلا بقائی سابقہ وائس چانسلر پروفیسر قاضی محمد سعید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل، پروفیسر سردار الفرید ظفر پرنسپل پی جی ایم آئی، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر ہارون حامد ، پروفیسر زاہد کمال صدیقی، نعت خواں و شاعر سید سلمان گیلانی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران و طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی ۔