ڈی ایس ورکشاپس سے ریلوے یونین عہدیداروں کی ملاقات

May 27, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)سی بی اے یونین ریلوے ورکرز کے عہدے داروں کی ڈی ایس ورکشاپس مغلپورہ راحت مرزا سےملاقات ہوئی جس میں ریلوے ورکشاپس کے تمام افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران یونین ممبران نے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو حل کرنے کیلئے ڈی ا یس نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔