تحریکیں صرف بلاول بھٹو جیسے لیڈر چلا سکتے ہیں،پیپلزپارٹی

May 27, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم نے ملاقات کی ، انھوں نے اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کو سپیکر بننے پر مبارک باد اور نیک تمناوَں کا اظہار کیا ،راجہ پرویز اشرف نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور پنجاب میں پارٹی کو منظم کرنے پر زور دیا، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بہت جلد لاہور میں آکر پارٹی کے سینئر رہنماؤں اورپارٹی کارکنوں سے ملاقات کروں گاپیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا فاروق سعید،میاں محمد ایوب اورنگ زیب برکی نے کہا ہےکہ لانگ مارچ جیسی تحریکیں صرف بلاول بھٹوجیسے لیڈر چلا سکتے ہیں۔ نیازی جیسے نہیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل لانگ مارچ وہ تھا جو بلاول بھٹو زرداری نے نیازی حکومت کیخلاف کیا ۔پی ٹی آئی کا اصل چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا کیونکہ ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی کشمیریوں کے خون کا سوداگر ہے ۔