شیرشاہ، کیمیکل گودام میں خوفناک آگ، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

May 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیر شاہ جہاں آباد لاشاری محلے میں واقع عبد اللہ کیمیکل گودام میں آگ لگ گئی، آگ اتنی شدید تھی کہ شعلے دور دور سے دیکھے گئے ،تر جمان فائر بر یگیڈ کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے گے،فائر بریگیڈ کی14 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ،پولیس کے مطابق گودام میں موجود تمام افراد کو نکا لیا گیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، رینجرز نے جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا ،پولیس کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا معلوم نہیں ہو سکا۔