ضلع وسطی، 5 ایکٹر سرکاری اراضی طاقتور قبضہ مافیہ سے واگزار

May 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شعبہ انسداد تجاوزات ضلع وسطی نے سیکٹر 14-B نارتھ ناظم آباد ناگن چورنگی کے قریب تقریباً 5ایکٹر سرکاری اراضی طاقتور قبضہ مافیہ سے واگزار کرالی ،مذکورہ زمین پر اب اربن فاریسٹ بنایا جائے گا جس کے لئے درخت لگانے کے لئے بڑی تعداد میں گھڑے کھودے جارہے ہیں جہاں اب سے پہلے یہ ایک ڈمپنگ گراؤنڈ تھا اور ہر طرف تجاوزات تھی۔