جہاز میں بنائے گئے آنجہانی فٹبالر میراڈونا میوزیم کی نمائش

May 28, 2022

بیونس آئرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن میں فٹ بال لیجنڈ میراڈونا سے متعلق جہاز میں بنائے گئے میوزیم کی نمائش کی گئی۔ 12نشستوں والا طیارہ ارجنٹائن اور دنیا کے دیگر حصوں سے ہوتا ہوا فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے قطر پہنچے گا۔ طیارے کو میراڈانا کی تصاویر سے سجایا گیا ہے، جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چوم رہے ہیں۔ طیارے کے پروں پر 1986 ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کیخلاف کیے گئے دو گولز کی تصویر ہے ۔ بائیں پر پر ان کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ جبکہ دائیں پر پر ان کا جیتنے والا گول ہے۔