بابر اعظم ٹی 20 ورلڈکپ میں اس بار بھی بھارت سے جیت کیلئے پرعزم

May 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کی بھر پور کوشش کریں گے، اس میچ پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوتی ہیں،میچ سے ہم بھی بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، امید ہے اس بار بھی بہتر کارکردگی ہوگی۔ یاد رہے کہ23 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا ۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن پاکستان کے لیے مشکل نہیں ہو گی، پاکستان آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو جانتا ہے کہ وہاں کیسی کرکٹ کھیلنی ہے اور کیسے کامیاب ہونا ہے۔ آسٹریلیا میں مثبت کرکٹ کھیلنی ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے، سب ٹیمیں مقابلے کے لیے آتی ہیں اور ہم بھی یقین کے ساتھ جائیں گے۔