دوسرا ٹیسٹ سری لنکا کے نام، سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست

May 28, 2022

میرپور (جنگ نیوز) سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھرپور برتری ثابت کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10 وکٹ سے ہراکر دو ٹیسٹ کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ ہوم ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔ سری لنکا کو جیت کے لیے 29رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان حاصل کرلیا۔ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 169رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ شکیب الحسن 58اور لٹن داس 52رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ مشفق الرحیم 23 اور محمود الحسن جوئے 15 رنز بناسکے۔ پہلی اننگز میں چار شکار کرنے والے اسیتھا فرنانڈو نے 6وکٹیں حاصل کیں۔