لیسکو میں ایس ڈی اوز کی کمی، اضافی ڈیوٹیاں دینے پر مجبور

May 28, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کی شدید کمی ہے۔ ایس ڈی اوز اضا فی ڈیوٹیاں دینے پرمجبور ہوگئے۔لیسکو انتظامیہ نے تمام ایسوسی ایٹ ڈپلومہ ہولڈرزلائن سپرنٹنڈنٹس کو ایس ڈی او کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا،اور گریجویٹ انجنیئرز کو ان کی جگہ ایس ڈی او لگادیا، اس اقدام سے ایک ایس ڈی او تین سب ڈویژنوں میں ایڈیشنل ڈیوٹی دے رہے ہیں، سخت گرمی، ٹرپنگ، ٹرانسفارمرز کی خرابی، غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایات کی وجہ سے ایس ڈی اوز کے لئے کام کر نامشکل ہوگیا ہے، سب ڈویژنوں میں لائن سپرٹنڈنٹس کو غیر سرکاری طور پر دوبارہ ڈیوٹیوں پر لگادیا گیا ہے ، لیسکو ترجمان نے کہا کہ عملہ کی بھرتی کا کام جاری ہے جلد ٹیسٹنگ کمپنی کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔