تحریک انصاف اپنے کارکنوں کاتنہا نہیں چھوڑےگی ،شفقت محمود

May 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر پنجاب شفقت محمود کی صدارت میں سینئروکلاء کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے دن ورکروں پر پولیس تشدد، شیلنگ، چادر اور چاردیواری کی پامالی، جھوٹے مقدمات او ر شہید ورکر کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ مشاورتی اجلاس کے موقع شفقت محمود نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ پی ٹی آئی اپنے شہید کارکن فیصل عباس کی فیملی کو انصاف دلائے گی ۔ پنجاب پو لیس کی بربریت اور سفاکیت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ پولیس کی انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہی ۔ اجلاس میں برہان معظم ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، عمیرنیازی ایڈووکیٹ ، انیس ہاشمی ایڈووکیٹ ، سعید الحسن جعفری ،رانا مدثر ایڈووکیٹ ، زینب عمیر ایڈووکیٹ ، شیخ امیتاز ، میاں عبدالصد ، شنیلا اورعلی عباس کی شرکت۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے ڈی آئی جی آپریشن اورسی سی پی او لاہور کا رویہ ریاستی ملازم سے زیادہ کسی ذاتی ملازم اور خوش آمدی تھاجوکہ ناصرف قابل افسوس ہے بلکہ قابل مذمت بھی۔ عوام کے ٹیکسوں سے پلنے والوں کو عوام کو دھمکانے کی ہر گزاجازت نہیں دی جاسکتی۔ شفقت محمود نے کہاکہ ڈی آئی جی آپریشن اور سی سی پی او لاہور ناجائزاختیارات کے نشے میں باؤلے ہو گئے ہیں۔ عوام ایسے ناسوروں کا علاج کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ پولیس نے لبرٹی چوک سمیت صوبے بھر میں اپنے گلوبٹو کے ساتھ ملکر نہتے کارکنوں، خواتین،بچوں اور بوڑھوں پر ظلم و بریت کا بازار گرم کررکھا تھا کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔