سروسز ہسپتال میں کلینکو پیتھولوجیکل کانفرنس ،پیشہ وارانہ مہارت پرلیکچر

May 28, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سروسز ہسپتال میں کلینکو پیتھولوجیکل کانفرنس ہوئی ، ڈاکٹر ثوبیہ قاضی فزیشن نے مونکی پوکس کی علامات اور اِس کے تدار ک سے مطلق آگاہ کیا ، ویکسین سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عبد المجید نے میڈیکل سائنس میں پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاقیات پر علمی گفتگو کی ،انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں تو فیق دے ہم پڑھنے کے ساتھ زیادہ سیکھیں۔کانفرنس کے دوران پروفیسر طیبہ وسیم نے عورتوں میں بیماری (یوٹرس سےباہر حمل کے ہونے)سے مطلق تجربات کا تبادلہ کیا اور پروفیسر زاہد رفیق نے بچوں کی ریڑھ کی ہڈی میں ٹی بی پرلیکچر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے شرکاء کاشکریہ اداکیا۔