پشین : اے این ایف کی کارروائی میں 310 کلو افیون ،110 کلو آئس برآمد

May 28, 2022

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشین میں کارروائی کرتے ہوئے 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی گئی۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اور پشین کی کلی شبیزئی کیغر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اتنی بھاری مقدار میں قبضے میں لی گئی منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی اور بعدازاں ساحلی علاقوں کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، تاہم اے این ایف کی برووقت کارروائی میں یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔