گنجان آباد علاقوں کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائے ،نیشنل پارٹی

May 28, 2022

کوئٹہ (آن لائن )نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام مسلم ٹائون گلی نمبر 7 عیسیٰ نگری میں شمولیتی دیوان کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری، ملک منظور شاہوانی، اسماعیل تنولی، عبیداللہ دہوار، سعید احمد عاجز نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج 21 ویں صدی میں بھی کوئٹہ کی حالت بری ہے، یہاں عوام کو بنیادی سہولیات کا فقدان سمیت بنیادی ترقیاتی کام سے محروم رکھا گیا ہے گلی گلی میں غلاظت کے ڈھیر، نہ روڈ نہ سویریج کا کوئی موثر نظام ایسا معلوم ہوتا ہے کوئٹہ کاکوئی پرسان حال نہیں جو نمائندے 2018 میں یہاں سے منتخب ہوئے وہ 25 جولائی کے بعد شاز و نادر ہی حلقے میں نظر آئے انہوں نے عوامی مینڈیٹ کا حق ادا نہیں کیاپچھلی صوبائی حکومت میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کوئٹہ کے تمام علاقوں کو یکساں طور پر میٹرو پولیٹن کا درجہ دیا گیا تھا جسے ایک مخصوص لابی نے معزز ہائی کورٹ کے ذریعے ختم کرایا جس میں کہا گیا کہ جب تک کوئٹہ کی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوتیں اس وقت تک یہ قبل از وقت ہے سریاب کی گنجان آبادی والے علاقے کیچی بیگ کو میٹروپولیٹن کے درجے سے محروم رکھا گیا ہم معزز عدلیہ اور اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ کوئٹہ کے بنیادی گنجان آبادی والے علاقوں کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائے ،نئے شامل ہونے والوں میں سعید احمد عاجز، رحمت اللہ دہوار، ثنااللہ دہوار، اسد اللہ دہوار، میر احمد رئیسانی، محمد آصف رئیسانی، محمد وقار رئیسانی، تنویر احمد رئیسانی، منیر احمد رئیسانی، ہدایت اللہ ملازئی، اسرار احمد ملازئی، سیف اللہ رئیسانی، عبدلغفار جتک، اور اسداللہ درانی تھے۔