گیسٹرو بے قابو، 24 گھنٹوں میں 35 مریض بچے سٹی اسپتال میں داخل

May 29, 2022

خیرپور (بیورورپورٹ) خیرپور میں گیسٹرو پر قابو نہیں پایا جا سکا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے 35 مریض بچے سٹی اسپتال میں داخل ہوئے ایک ہفتے کے دوران 261 مریض بچے سٹی اسپتال آئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گیسٹرو پر قابو نہیں پایا جا سکا سٹی اسپتال کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 مریض بچے اسپتال میں داخل ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران گیسٹرو کے 261مریض بچے سٹی اسپتال میں آئے سٹی اسپتال میں داخل ہونے والے گیسٹرو کے مریض بچوں کو مفت سرکاری دوائیں مہیا کی جاتی ہیں ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے تمام علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے گیسٹرو پھیلنے کا بڑا سبب گرمی کی شدت میں اضافہ ہے۔