لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے خلاف والدین کی پریس کانفرنس

May 29, 2022

سجاول (نامہ نگار) ہمسائیوں کی جانب سے چادر چودیواری کا تقدس پامال کرکے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف نیشنل پریس کلب سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لڑکیوں کے والدین آمنہ لوٹھیو اور ان کے خاوند حنیف لوٹھیو نے کہا ہے کہ ہمارے محلے کے دو نوجوان الطاف خاصخیلی اور شاہد ہوڑائی رات کو ہمارے گھر میں گھس آتے ہیں، گھر میں ہماری نوجوان بیٹیوں سے بدتمیزی کرکے ہماری عزت میں ہاتھ ڈالتے ہیں۔ لڑکیوں کی ماں آمنہ لوٹھیو کا کہنا تھا کہ میرا خاوند حنیف مزدوری کی تلاش میں دن رات گھر سے باہر ہوتا ہے تو مذکورہ دونوں افراد ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ہمارے گھر میں گھس آتے ہیں۔