اگر کسی کی اولاد نہ ہو تو اس کی میراث کسے ملے گی؟

June 17, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ اگر کسی شخص کے ہاں اولاد نہ ہو تو اس کی وفات کے بعد اس کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ اسی طرح اس کی زوجہ کی وفات کے بعد زوجہ کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟

جواب:۔ اولاد نہ ہو تو دوسرے قریبی رشتے دار وارث ہوتے ہیں، مثلاً والدین اور بیوہ کو حصہ ملتا ہے۔ قرآنِ کریم نے بارہ قریبی رشتے داروں کو بیان کیا ہے، جنہیں مقررہ حصہ ملتا ہے ،جن میں باپ ،دادا،ماں شریک بھائی اور شوہر مردوں میں سے شامل ہیں اور آٹھ عورتیں ہیں، جن میں بیٹی اور پوتی کے علاوہ بیوی ،سگی بہن ،باپ شریک یا ماں شریک بہن اور ماں اور دادی وغیرہ شامل ہیں۔

یہ رشتے دارنہ ہو ں تو پھر دوسرے درجے میں عصبہ کو میراث ملتی ہے۔ عصبہ کے بھی تین درجے ہیں اور اس کے بعد ذوی الارحام وارث ہوتے ہیں۔ یہ وہ قریبی رشتے دار ہیں، جن کا حصہ متعین نہیں ہے اور وہ عصبہ بھی نہیں ہیں۔

پھر اسی طرح جس کے لیے نسب کا اقرار ہو یا جس کے متعلق میت نے وصیت کی ہو۔ اگر کوئی بھی مستحق میراث نہ ہو تو میراث کو بیت المال میں جمع کردیا جاتا ہے یا فقراء میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔