گرلز فٹبال لیگ، تین میچز کا فیصلہ

June 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آصفہ بھٹو گرلز فٹبال لیگ میں تی ایچ ایل اکیڈمی، گرلز اکیڈمی خیرپور اور ایف ایس سی اکیڈمی نے کامیابی حاصل کرلی۔ ٹی ایچ ایل اکیڈمی نے زیڈ ٹی ایس ایم بی کوتین صفر سے، گرلز فٹبال اکیڈمی خیرپور نے سندھ یونیورسٹی جام شورو کو ایک گول اور ایف ایس ای اکیڈمی نے سوشل بونڈ اکیڈمی کوتین صفر سے ہرایا۔