930لٹر مضر صحت دودھ تلف ، 3فوڈ پوائنٹس کیخلاف مقدمات

June 25, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک فوڈپوائنٹ کی پروڈکشن بند جبکہ 3فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتےہوئے 930لٹر مضر صحت دودھ تلف کیاگیا۔ جہلم اورچکوال میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پروڈکشن ایریا میں چوہوں،کیڑے مکوڑوں کی موجودگی اور حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر 3یونٹس کے خلاف مقدمات درج کروائے۔ اٹک میں کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے باسی گوشت کی سٹوریج اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر میرج ہال کیخلاف ایکشن لیا ۔جہلم میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ڈیری شاپ کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔ راولپنڈی میں ٹیموں نے کھنہ پل پر ناکے لگا کر 29 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے 930لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا۔