آئی جی اسلام آباد کی پیشہ ور بھکاریوں سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

June 26, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پیشہ ور بھکاری اور خواجہ سرا ء جو مختلف سگنلز، چوراہوں ، مارکیٹوں میں شہریوں کو پریشان کرتے ہیں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔ ان بھکاریوں کو پک اینڈ ڈراپ مہیا کرنے والے سہولت کاروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جائے گا۔ پولیس اس سلسلہ میں سیف سٹی اور انٹیلی جنس کی مدد ایسے سہولت کاروں اور ٹھیکیداروں کی شناخت کر رہی ہے ۔