پاکستان نژاد برطانوی مہرعامربھٹی برطانوی پولیس فورس میں شامل

June 27, 2022

سلائو ( اورنگزیب چوہدری ) برٹش پاکستانی خواتین کیلئے بڑا اعزاز، بریڈ فورڈ میں مقیم جہلم سے تعلق رکھنے والی پاکستان نژاد برطانوی نوجوان خاتون مہر عامر بھٹی برطانوی پولیس کیلئے بھرتی کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے برطانوی پولیس فورس کا باضابطہ حصہ بن گئیں ،انہوں نے برطانوی پولیس میں شمولیت پر دلی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز اور فخر ہے،مجھے دنیا کی بہترین پولیس فورس میں خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا، مہر عامر بھٹی نے کہا کہ پاکستانی برٹش خواتین برطانوی پولیس فورس کا حصہ بن کر معاشرے میں بہتر مثبت تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں، برطانوی پولیس کا حصہ بن کر دلی خوشی ہوئی جو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ مہر عامر بھٹی کا شمار ان چند برٹش پاکستانی خواتین میں ہوتا ہے جہنوں نے برطانوی پولیس کیلئے بھرتی کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ مہر عامر بھٹی نے اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز بریڈ فورڈ پولیس فورس کا حصہ بن کر شروع کر دیا ہے، پاکستان نژاد برطانوی جہلم شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون مہر عامر بھٹی معروف کاروباری شخصیت محمد پرویز عالم بھٹی کی پوتی اور معروف کاروباری شخصیت عامر پرویز کی بیٹی ،چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی بھتجی ہیں۔