شاہ رکن عالم کالونی میں چھاپہ،ڈھائی لاکھ روپے کی جعلی زرعی ادویات ضبط

June 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین کی سربراہی میں پیسٹی سائیڈ انسپکٹر ڈاکٹر ولی محمد نے دیگراہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ایگرو گرین کے دفتر واقع شاہ رکن عالم کالونی میں چھاپہ مارکر جعلی زرعی زہریں ودیگر مٹیریل برآمد کرلیا۔موقع پر پکڑی جانیوالی جعلی زرعی زہروں ودیگر مٹیریل کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے سے بنتی ہے۔ٹیم نے موقع پررزرعی زہریں و میٹیریل(لیمبڈا،پینڈی میتھلین،گینگوی، کھاتہ رجسٹر وغیرہ) قبضے میں لیتے ہوئے محمد اسلم شہزاد ولد محمد موسیٰ چیف ایگزیکٹو ایگرو گرین گروپ، عبدالغفار ولد عطاء محمد کیخلاف پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کے تحت تھانہ شاہ رکن عالم میں ایف آئی آر نمبری466/22 درج کرادی گئی ہے۔قبضہ میں لئے گئے لیبلزپر امپورٹر، مینوفیکچرر، فارمولیٹر، ڈسٹری بیوٹر، تاریخ تیاری، تاریخ ایکسپائری،بیچ نمبر، رجسٹریشن نمبر،پیک کنندہ کی بابت جعلی معلومات درج تھیں۔